منیلا(این این آئی)فلپائن کی خاتون سینیٹر لائیلا ڈے لیما کو منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کے شبے میں حراست میں لے لیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون سیاستدان سینیٹر لائیلا ڈے لیما کو سینیٹ میں واقع ان کے دفتر سے علی الصبح حراست میں لیا گیا۔ گرفتاری سے کچھ دیر قبل صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے لیما نے کہا کہ منشیات فروشی کا الزام انہیں خاموش کرانے کے لیے لگایا گیا ہے اور وہ بے قصور ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے صدر ڈوٹریٹے کو سماج دشمن قاتل قرار دتے ہوئے کہا کہ صدر کے خلاف ان کی جنگ جاری رہے گی ، یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ایک ایسے جرم کے شبے میں حراست میں لیا گیا ہے، جس کے انسداد کے لیے میں خود بھی سرگرم ہوں۔ میرے لیے دعا کیجیے گا۔ الزام ثابت ہونے کی صورت میں انہیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
منشیات فروشی کا الزام،فلپائنی خاتون سینیٹرپارلیمنٹ سے گرفتار
Feb 26, 2017