پشاور (این این آئی) وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے سابق ایم پی اے ضلع کوہستان محمود عالم کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو عوام نے تبدیلی کیلئے ووٹ دیا تھا۔ تحریک انصاف گزشتہ اڑھائی تین سالوں سے نظام کی تبدیلی، اداروں کی اصلاح اور حقدار کو اُس کا حق دینے کیلئے کھڑی ہے۔ صوبائی حکومت نے اپنے ہر فیصلے میں عام آدمی کو مد نظر رکھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاﺅس پشاور میں ضلع کوہستان تحصیل داسو کے100 رکنی نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پرویز خٹک نے کہاکہ ماضی کی کسی حکومت نے اپنے اختیارات نہیں دیئے مگر ہم نے تمام اختیارات نچلی سطح تک منتقل کئے۔
پرویز خٹک
خیبر پی کے میں تمام اختیارات نچلی سطح تک منتقل کردئیے: پرویز خٹک
Feb 26, 2017