پی ایس ایل نوجوان کرکٹرز کو تجربہ فراہم کریگی: جے وردھنے

دبئی (سپورٹس ڈیسک )تین چار سال میں پاکستان سپر لیگ بھی اپنے نوجوان ڈومیسٹک کرکٹرز کو بھرپور تجربہ فراہم کرے گی جیسا کہ آئی پی ایل نے بھارت اور دنیا کے دوسرے ممالک کے نوجوان کرکٹرز کو فراہم کیا۔سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کو خیرباد کہنے کے باوجود اپنی کرکٹ سے اب بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ بہت پہلے اپنا بیٹ بیگ میں رکھ چکے ہوتے۔مہیلاجے وردھنے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی سپلیمنٹری کیٹگری میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کھیل سے وہ ابھی تک لطف اٹھا رہے ہیں، اسی لیے وہ پاکستان سپر لیگ کا پہلی بار حصہ بنے ہیں۔ تین چار سال میں پاکستان سپر لیگ بھی اپنے نوجوان ڈومیسٹک کرکٹرز کو بھرپور تجربہ فراہم کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن