درگاہ اجمیر شریف دھماکہ کیس بھارتی خصوصی عدالت نے 8 انتہاپسند ہندوﺅں کیخلاف فیصلہ مو¿خر کر دیا

جے پور (نیوز ڈیسک) بھارتی این آئی اے کی خصوصی عدالت نے درگا اجمیر شریف بم دھماکہ کیس کا فیصلہ 8 مارچ تک مو¿خر کر دیا۔ مجسٹریٹ دنیش گپتا کی عدالت نے قرار دیا کہ عدالت کیس کی تمام دستاویزات کا جائزہ لینے کے بعد 8 مارچ کو فیصلہ سنائیگی۔ اس موقع پر انتہاپسند ہندو تنظیموں کے 8 ملزم جس میں ماسٹر مائنڈ سوامی اسیم آنند‘ بھویش پاٹیل‘ ہرشد سولنگی‘ لوکیش شرما‘ دیویندر کمار‘ میہول کمار‘ مکیش وسانی اور بھرت بھائی عدالت میں موجود جبکہ سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ واضح رہے کہ 11 اکتوبر 2007ءکو درگاہ اجمیر شریف کے احاطے میں انتہاپسند آر ایس ایس‘ بجرنگ دل نے مشترکہ سازش کرکے افطار کے بعد دھماکہ کرایا جس میں 3 زائرین جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔
درگاہ اجمیر شریف

ای پیپر دی نیشن