لاہور(نمائندہ سپورٹس )پی ایس ایل کے فائنل کیلئے ٹکٹوں کی خریداری سمیت پارکنگ اور روٹس کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے ۔ کرکٹ حکام ہی نہیں دیوانے بھی شش و پنج کا شکار ہیں۔ بورڈ کے بڑے ہی نہیں کرکٹ منچلے بھی بے قرار ہیں۔ ٹکٹوں کے اجراء کی تاریخ بھی گزر گئی ہے، چھپائی تک نہیں ہو سکی۔ ویسے تو بورڈ نے نئے پرنٹر کو بھی الرٹ کر دیا ہے۔ آن گراؤنڈ تیاریوں کی بھی یقین دہانی کرا دی ہے۔ پانچ سال سے کھنڈر کا منظر پیش کرتی عمارت بھی مکمل طور پر سج گئی ہے۔ بورڈ حکام نے کہا ہے کہ پچ، سٹینڈز اور پویلین سمیت تمام انتظامات مکمل ہیں۔حکام کی "نکی جئی ہاں" پر ہی پارکنگ اور روٹس واضح ہوں گے۔ ٹکٹیں بھی آخری وقت میں چھپیں گی یا پھر آن لائن سسٹم ہی کام دکھائیں گے؟