نواب شاہ (آئی این پی) سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا کہ سیہون دھماکے کے ملزمان تک پہنچ چکے ہیں اور متعدد ملزمان اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں سے کافی مدد ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف صرف سندھ حکومت کو نہیں سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا دشمن ملک پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ان کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔