پونے(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے بھارت کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں 333 رنز کی بدترین شکست دے کر ہوم گراؤنڈ پر بھارتی ٹیم کی مسلسل 19 ٹیسٹ میچز کی کامیابیوں کا تسلسل توڑ دیا۔441 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دنیا کی نمبر ون ٹیسٹ ٹیم محض 107 رنزپر ڈھیر ہوگئی، بھارتی کرکٹ ٹیم کی تباہی میں آسٹریلوی سپنر سٹیو اوکیف تھے جنہوں نے میچ میں 12 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔عالمی نمبر دو آسٹریلوی ٹیم نے میچ کو صرف تین دن میں لپیٹ دیا،آسٹریلیا نے آخری بار بھارتی سرزمین پر 2004 میں ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔پہلی اننگز میںآسٹریلیا نے 260 رنز بنائے ‘ بھارت 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگیا، سٹیو اوکیف نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دوسری اننگز میںآسٹریلیا نے 285 رنز بنائے‘ سٹیوسمتھ کے 109 رنز بھی شامل تھے۔بھارتی ٹیم 107 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اس اننگز میں بھی او کیف نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نیتھن لیون نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کوایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔