افریقہ میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے 14 امیر ممالک کا 67 کروڑ 20 لاکھ ڈالر امداد دینے کا عزم

کنشاسا( نیٹ نیوز) مغربی افریقہ میں خطرناک صورتحال سے نمٹنے کے لئے 14 امیر ممالک نے ہنگامی طور پر 67 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر امداد دینے کا وعدہ کیا ہے۔ ناروے میں مغربی افریقہ میں جھیل چاڈ کے خطے میں انسانی بحران کی صورتحال کے پیش نظر ایک امدادی اجلاس ہوا۔ منتظمین اس اجلاس میں تقریباً ڈیڑھ ارب یورو اکٹھا کرنے کی کوشش میں تھے، جھیل چاڈ کے اردگرد آباد شمال مشرقی نائیجیریا اور کئی دیگر پڑوسی ممالک میں تقریباً ایک کروڑ افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ اس پورے خطے میں پہلے ہی بھوک کا دور دورہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ جنگجو گروپ بوکو حرام ایک اسلامی ریاست کے قیام کے لیے مسلح پر تشدد مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس اجلاس کے میزبان ملک جرمنی ، ناروے، نائیجیریا اور اقوام متحدہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن