موغادیشو (اے پی پی) صومالیہ میں نامعلوم مسلح افراد نے غیر سرکاری تنظیم سیو دی چلڈرن کے 2 امدادی کارکنوں اور ان کے ڈارئیور کو اغوا کر لیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سیو دی چلڈرن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان افراد کو ہران کے علاقے میں اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ ایک سنٹر میں مریضوں کا معائنہ کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی ہماری ترجیح ہے تاہم ہمیں اس حوالے سے ابھی مزید معلومات نہیں ہیں۔بیان کے مطابق تنظیم اس کے باوجود صومالیہ کی عوام کے لئے ایمر جنسی سے متعلق سرگرمیاں اور طویل مدتی ترقیاتی پروگرام جاری رکھنے کے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ عسکریت پسند گروپ الشباب سیاسی فوائد حاصل کرنے کے لئے مغرب حمایت یافتہ حکومت اور امدادی تنظیموں کو نشانہ بناتی رہتی ہے اور بعض دفعہ یرغمالیون کے بدلے تاوان کا مطالبہ کرتا ہے۔