فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی) تھیٹر میں چلنے والے سٹیج ڈرامہ میں اداکارہ کو کاسٹ کرنے کی رنجش پر مسلح افراد کا مقامی سینما پر دھاوا‘ فائرنگ کرکے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے موقف و ہراس پھیلا دیا ‘ منیجر کو تشدد کرکے زخمی کر دیا گیا‘ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا‘ تفصیلات کے مطابق سینما کے منیجر چک نمبر279ر ب کے رہائشی بابر نے مقدمہ درج کر واتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سومی وغیرہ نے مجھے اسٹیج ڈرامہ میں اداکارہ کیف علی کو کاسٹ کرنے سے منع کیا تھا میں نے ان کی بات نہ مانی اور ڈرامہ میں کاسٹ کر لیا تو ملزموں سومی اسد اعوان ‘ عادل اعوان اور شیخ حبیب وغیرہ نے حملہ کرکے مجھے بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا کر شیشے توڑ ڈالے‘ پولیس نے ملزموں کی تلا ش شروع کر دی ہے۔
فیصل آباد:تھیٹراداکارکو کاسٹ کرنے کی رنجش پرمسلح افرادکا سینما پردھاوا‘فائرنگ
Feb 26, 2017