رائے ونڈ (نامہ نگار) چیئرمین انٹرنیشنل امن کونسل لاہورڈویژن اشعر نیازی نے کہاکہ برصغیر میںاسلام صوفیاء کرام و اولیاء کرام کے کردار و تعلیمات سے پھیلا ہے،اولیاء کرام کے مزارات رشدوہدایت کے سرچشمے ہیں ،حکومت مزارات اولیاء کی فل پروف سیکورٹی کا انتظام کرنے میں وسائل بروئے کار لائے اور مزارات ، مساجد، تعلیمی ادارے، عوامی مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنائے ۔اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو گئی۔ حکومت ملک میں امن قائم کرنے کے لئے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے۔
حکومت مزارات اولیاء کی سکیورٹی فول پروف بنائے: اشعر نیازی
Feb 26, 2017