لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر مولانا فضل الرحمن بن محمد نے جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم غیروں کی تقلید میں اپنی دینی تہذیب سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ ہماری تمام رسومات غیروں کی آئینہ دار بنتی جارہی ہیں جس وجہ سے ہماری زندگیاں آسان کی بجائے مشکل ہو گئی ہیں۔ جس سے برکت ختم ہو گئی ہے۔ ہمیں اپنی دینی تہذیب کی ہر حال میں حفاظت کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ غیروں کی اندھا دھند تقلید سے گریز کرنا چاہئے۔ ہماری دنیا و آخرت میں سرخروئی سادگی میں چھپی ہے۔ فضولیات صرف بربادی کی طرف لے جاتی ہے۔