پی ٹی وی کے ریٹائر ملازمین کو واجبات فوری ادا کئے جائیں: ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن

لاہور(پ ر) پاکستان ٹیلی ویژن ریٹائر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس چیئرمین احسان اللہ خان کی صدارت میں ہوا۔ جس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ انتظامیہ نے ایک سال گزرنے کے باوجود بھی ریٹائر ملازمین کی کمیوٹیشن کی بھاری رقوم ادا نہیں کی ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی وی کے ریٹائر ملازمین مالی مسائل کا شکار ہورہے ہیں اجلاس میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں ور پی ٹی وی انتظامیہ کو حکم دیں کہ وہ مارچ 2016 اور اس کے بعد ریٹائر ہونے والے تمام ریٹائر ملازمین کی کمیوٹیشن کی رقم فوری ادا کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...