ڈاکٹرآصف قدیر کی کتاب””پنجابی شاعروں کا جدید تذکرہ“شائع ہو گئی

Feb 26, 2017

اسلام آباد (پ ر) امریکہ کے شہر ہوسٹن میں مقیم نامور پاکستانی ڈاکٹر اور کئی کتابوں کے مصنف و مرتب ڈاکٹر آصف ریاض قدیر کی 634صفحات پر مشتمل ضخیم کتاب”پنجابی شاعروں کا جدید تذکرہ“ نیشنل بُک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام خوبصورت تزئین و طباعت کے ساتھ شائع ہو گئی ہے۔ قیمت 630روپے ہے۔ پیش لفظ میں پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید لکھتے ہیں ”یہ کتاب بنیادی طور پر ایم اے ، ایم فل، پی ایچ ڈی پنجابی یا پاکستانی زبانوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری کرنے والوں کے لیے پنجابی زبان وا دب کے حوالے سے ایک اہم اور رہنما کتاب ہے۔ 

مزیدخبریں