ماحولیاتی تغیرپاکستان کیلئے ایک شدیدخطرہ قرار ہے،سیمینار

Feb 26, 2017

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)ماہرین موسمیات نے ماحولیاتی تغیرکو پاکستان کیلئے ایک شدیدخطرہ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قوم کو ایک محفوظ مستقبل کو یقینی بنانے کی خاطر منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا،موسمیاتی تبدیلی سے ملک میں ہر شخص خاص طور پر سماج کا غریب طبقہ بری طرح متاثر ہورہا ہے ،200کے قریب گلیشیرز نے پگھلناشروع کردیا ہے جن کے خطرناک اثرات سے لوگوںکو محفوظ بنانا آج ایک بڑا چیلنج ہے،گلوبل وارمنگ کے اثرات بارے نچلی سطح پر آگاہی فراہم کرنے کیلئے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا مناسب استعمال کیا جائے۔ہفتہ کو یہاںانسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز،پاکستان راولپنڈی اسلام آباد سینٹر(آئی ای پی ۔آر آئی )کے زیر اہتمام سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ( سی یو ایس آئی آئی ) اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف آئی سی ٹی ایس فار ڈویلپمنٹ(پی آئی آئی ڈی ) کے تعاون سے گلوبل وارمنگ کے مضر اثرات کو کم کرنے اور پاکستان کو ماحول دوست ملک بنانے کیلئے موثر اقدامات کرنے کیلئے ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوئرمنٹ ایجنسی فرزانہ الطاف شاہ اس موقع پر مہمان خصو صی تھیں انہوں نے لوگوںپر زور دیا کہ وہ اپنی آنے والی نسل کے مستقبل کو بہتر بنانے ، صاف اور محفوظ ماحول کیلئے اپنے طرز زندگی کو تبدیل کریں۔

مزیدخبریں