جکارتہ(آن لائن) انڈونیشیا میں مٹی کے تودے کے نیچے آنے سے دب کر 4 بچوں کی ہلاکت کے بعد آپریشن جاری ہے غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وسطی جاوا کے علاقے پربا لن نگا میں پیش آنے والے اس واقع میں 4 بچے ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔اتوار کو متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہلاک شدگان کے لواحقین کو مالی امداد اور مٹی کے تودے گرنے سے پہنچنے والے مالی نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔