لاہور(نیوزرپورٹر) انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز و جوائنٹ سیکرٹری میاںسلیم نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس کلچر معاشرہ بنانے میں بری طرح نا کام ہو چکی ہے ۔ ایک ہی کاروبار پر بار بار ٹیکس لگانے سے ایک تو مالیت بڑھ جاتی ہے اور دوسرا قیمت خریدار کی پہنچ سے باہر ہو جاتی ہے ۔ میاں سلیم نے کہاکہ ود ہولڈنگ ٹیکس پراپرٹی پر شب خون مار ا گےا ہے 300 فیصد ٹیکس کا نفاذ اور شادی ہال پر 5 فیصد ایکسٹرا ٹیکس کے نفاذ نے سفید پوش لوگوں کی گردنوں پر چھری چلانے کے مترادف ہے ۔ ود ہولڈنگ ٹیکس اورپراپرٹی پر آضافی ٹیکس لگانے کی وجہ سے روزانہ کی سطح پر اربوں روپے کا نقصان ہو رہاہے اور اس کے منفی اثرات بینکنگ سیکٹر پر بھی پڑ رہے ہیںجس کی وجہ سے حکومتی ریونیو میں بھی کمی آرہی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت اور تاجر برادری کے مابین ٹکراو¿ ملکی مفاد میںنہیں حکومت فوری طور پر FBR بینک اکاو¿نٹس تک رسائی ، ودہولڈنگ ٹیکس،پراپرٹی ٹیکس پر اضافی ٹیکس کا نفاذ ،شادی ہال پر اضافی 5 فیصد ٹیکس کو فوری طور پر ختم کےا جائے ۔