ننکانہ: عطائیوں کی بھرمار، شہریوں کو لوٹنے، انسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف

ننکانہ صاحب ( نامہ نگار ) ضلع بھر میں عطائیوں کی بھرمار، ان ٹرینڈ عطائی عوام میں موت بانٹنے لگے، محکمہ صحت کا عملہ منتھلیاں لےکر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میںمصروف، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں عطائی دیہات اور شہر کے مختلف علاقوں میں اپنے پرائیویٹ کلینک بناکر عوام کو نہ صرف دونوںہاتھوں سے لوٹ رہے ہیںبلکہ عوام کو موت کے منہ میں بھی دھکیل رہے ہیں یہ عطائی سارا دن اپنے پرائیویٹ کلینکوں پر نہ صرف سادہ لوح مریضوں کو ادویات لکھ کر دیتے ہیں بلکہ ان کو انجیکشن بھی لگائے جاتے ہیں جس سے اب تک کئی افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں عطائی نے کینیڈا کالونی، محلہ پراناننکانہ، مدینہ کالونی،محلہ بالیلا سمیت دیگر علاقوں میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں محکمہ ہیلتھ کا عملہ ان عطائی کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ماہانہ لاکھوں روپے منتھلی اکٹھی کر کے خاموش تماشائی کا کرداد کرنے میں مصروف ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ڈپٹی کمشنر ملک عبدالوحید سے مطالبہ کیاہے کہ ان عطایﺅں کے خلاف فوری طور پر آپریشن کر کے عوام کو موت کے منہ میںجانے سے بچایا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...