شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 166 نے بھی پارٹی چیئرمین عمران خان کی شیخوپورہ آمد کے موقع پر انکے بھرپور استقبال اورجنڈیالہ شیرخان ،ڈیرہ سینگھو والیاں ، جھبراں رکنیت سازی کیمپ لگانے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی شیخوپورہ آمد کے موقع پر پارٹی کارکنان اور عوام ان کا بھرپور استقبال کرکے انکی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کااظہار کریں گے اس بات کا اعلان پارٹی کے سابق تحصیل صدر وحلقہ پی پی 166 کے امیدوار چودھری محمداقبال گوپے را کے ڈیرہ پر ہونیوالے اجلاس میں کیا گیا جس میں حلقہ پی پی 166 کی تمام یونین کونسلوں کے عہدیداروں ،کارکنوں اور معززین علاقہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چودھری محمداقبال گوپے رانے کہاکہ سال2018 ءکرپشن سے پاک پاکستان کے قیام کا سال ہے تو دوسری طرف یہ سال ملک میں نئی قیادت اور نئی تبدیلی کی بھی بنیاد ثابت ہوگا عمران خان کی قیادت میں ایک ملک گیر تحریک شروع ہوچکی ہے جو کرپٹ مافیا کو ان کے منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لے گی۔