لاہور (خبر نگار) اتوار بازاروں میں حالات درست ہونے کی ہر ہفتے امید ہوتی ہے مگر ہر ہفتہ وہی حالات برقرار رہنے ہے۔ وہی گرانفروشی‘ وہی ناقص پھلوں ادا سبزیوں کی اے کوالٹی قیمت پر فروخت کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور گزشتہ روز بھی ایسا ہی ہوا۔ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو۔ خربوزہ 15 روپے اضافہ سے 80 کینو درجہ دوم 5 روپے اضافہ سے 55 مالٹا 5 روپے اضافہ سے 55 روپے درجن‘ مالٹا شگری 5 روپے اضافہ سے 95‘ مسمی 10 روپے اضافہ سے 120 روپے درجن‘ انگور 10 روپے اضافہ 200 روپے کلو‘ گریپ روٹ 2 روپے اضافہ سے 22 روپے فی عدد‘ بیر 10 روپے اضافہ سے 55 اور سٹابری 10 روپے اضافہ سے‘ 210 روپے کلو ہو گیا۔ آلو 2 روپے کمی سے 15 پیاز 2 روپے کمی سے 30 ٹماٹر‘ ایک روپے کمی سے 29 روپے‘ بس چائنہ 3 روپے کمی سے 143‘ ادرک چائنہ 5 روپے کمی سے 135‘ پالک ایک روپے کمی سے 14‘ ماڑو 5 روپے کمی سے 40‘ پٹھا 4 روپے کمی سے 16‘ گھیا کدو 2 روپے کمی سے 60‘ شلجم 5 روپے کمی سے 15‘ سبز مرچ 4 روپے کمی سے‘ 104 بھنڈی 10 روپے کمی سے 95‘ مٹر 5 روپے کمی سے 20 ٹینڈیاں 15 روپے کمی سے 30 روپے کلو ہو گئیں۔