کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکا دورہ بھارت تعلقات پہلے سے زیادہ خراب ہو گئے

Feb 26, 2018

نئی دہلی (این این آئی) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بھارتی دورے کے بعد بھارت کینیڈا تعلقات پہلے سے خراب تر ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کسی سربراہ مملکت کا دورہ کسی ملک سے اس کے تعلقات بہتر کرتا ہے لیکن کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے بھارتی دورے کے بعد بھارت کینیڈا تعلقات پہلے سے خراب تر ہو گئے۔ کینیڈا نے بھارت پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایٹمی مواد کو پرامن مقاصد کے لیے خریدنے کا کہہ کر اسے ایٹم بم بنانے میں استعمال کر رہا ہے۔ بھارتی وزیراعظم مودی نے جسٹن ٹروڈو کے بھارتی دورے میں ان کا استقبال نہیں کیا۔

مزیدخبریں