برطانوی شہر لیسٹیر میں دھماکہ، دو عماتیں تباہ

Feb 26, 2018

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی شہر لیسٹیر میں کارینر سٹریٹ پر دھماکہ ہو گیا۔ برطانوی پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے اور آگ لگنے سے دو عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا۔ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا عمارتوں میں کوئی شخص موجود تھا یا نہیں۔ عمارتوں میں ایک گھر اور ایک سٹور ہے۔
دھماکہ

مزیدخبریں