سینٹ ٹکٹ کی پیشکش مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے عائشہ گلالئی کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے نائب صدر مشتاق ڈار نے عائشہ گلالئی کو الزامات لگانے کی وجہ سے قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ عائشہ گلالئی 10 یوم میں ان الزامات کی وضاحت دیں یا 10 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں بصورت دیگر انکے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ نوٹس میں عائشہ گلالئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا آپکی غلط بیانی سے مسلم لیگ (ن) کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ عائشہ گلالئی نے بغیر کسی ثبوت کے دو اداروں کے ٹکراﺅکا بیان جاری کیا۔ 16 فروری کو عائشہ گلالئی نے دعوی کیا تھا مسلم لیگ (ن)کی جانب سے انہیں اور ان کے والد کو ریاستی ادارے کے خلاف پراپیگنڈا کرنے کی شرط پر سینٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔
گلالئی / نوٹس

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...