اسلام آباد (آن لائن) سینٹ کا الوداعی اجلاس 5مارچ سے 9مارچ تک ہوگا ایوان بالا کے 104سینٹرز میں سے52 سینٹرز11مارچ کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے اور نئے منتخب ہونے والے 52 سینٹرز 12مارچ کو حلف اٹھائیں گے۔ سینٹ کے الوداعی اجلاس میں سبکدوش ہونے والے 52 سینٹرز ایوان کی کارکردگی قانون سازی و دیگر امور پر خیالات کا اظہار کریں گے۔ سینٹ کے رواں پارلیمانی سال کا آخری اجلاس جو کہ سبکدوش اراکین سینٹ کے حوالے سے5 مارچ سے 9 مارچ تک پارلیمنٹ پا¶س میں ہوگا۔ چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی اجلاس کی صدارت کریں گے آئندہ ہفتے سینٹ کی موجودہ تمام کمیٹیاں ختم ہو جائیں گی اور12 مارچ کو نئے سینٹروں کے آنے کے بعد ایوان کی 40 سے زائد پارلیمانی کمیٹیوں کی نئے سرے سے تشکیل ہوگی۔
الوداعی اجلاس