علاج کے بعد ضرور واپس آﺅں گا، اسحاق ڈار: لندن میں کلثوم نواز کی عیادت

لندن + اسلام آباد(آئی این پی+نامہ نگار ) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وطن واپسی کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ علاج مکمل ہونے کے بعد وطن واپس چلا جاﺅں گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنی سمدھن کلثوم نواز کی لندن کے ہسپتال میں عیادت کی۔ انہوں نے کہا پاکستان میرا وطن ہے میں ضرور واپس جاﺅنگا۔ انہوں نے کہا ان کا لندن میں علاج جاری ہے اور جیسے ہی ڈاکٹروں نے انہیں صحتیاب ہونے کا اشارہ کیا تو وہ وطن کےلئے روانہ ہوجائیں گے۔علاوہ ازیں نیب سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آج ضمنی ریفرنس دائر کرے گا۔ ضمنی ریفرنس میں مزید دو لوگ ملزم نامزد ہیں۔ ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نے دیگر ملزمان کے ساتھ ملکر شریف خاندان کو ناجائز فائدہ پہنچایا۔
اسحاق ڈار
اسحاق ڈار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...