سیالکوٹ‘ صدر گوگیرہ: 2کمسن لڑکوں سے اوباشوں کی زیادتی

سیالکوٹ‘ اوکاڑہ‘ صدر گوگیرہ (نامہ نگاران) اوباشوں نے 2کمسن لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔نارووال کے محلہ میراں شاہ حسین کا رضوان الحق نے تھانہ سٹی کو درخواست میں موقف بیان کیا کہ گزشتہ روز اس کا 13سالہ بیٹا عبدالرحمن گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اسی محلے کے دو لڑکوں اسامہ اور شہزاد نے اس کو اغواء کے بعد قریبی موضع مرغی خانے لے گئے جہاںدونوں نے بچے کو باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔ عبدالرحمن نے گھر آکر اپنی والدہ کو بتایا جو دونوں لڑکوں کے گھر گئی لیکن ان کے گھر والے خاتون کے ساتھ گالی گلوچ سے پیش آئے۔ تھانہ سٹی پولیس نے عبدالرحمن کے والد رضوان الحق کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے بچے کا میڈیکل کروا کر مزید تفتیش شروع کر دی اور دونوں ملزمان اسامہ اور شہزاد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔تھانہ راوی کے علاقہ جندراکہ میں 11سالہ بچے احمد سے ذوالفقار عرف ملنگی اور عمران نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔ پولیس نے بچے کے چچا افتخاراحمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم ذوالفقار عرف ملنگی کو گرفتار کرلیاجبکہ دوسرا ملزم تاحال گرفتار نہ ہوسکا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...