واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) میکسیکو کے صدر نے وائٹ ہائوس کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا۔ امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ اور پینانیٹو کے درمیان 50 منٹ تک فون پر بات چیت کی جس میں دیوار کی تعمیر پر تلخ گفتگو ہوئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے صدر نے دیوار کی تعمیر کا خرچہ اٹھانے سے انکار کر دیا جس پر صدر ٹرمپ کا پارا چڑھ گیا جس پر صدر میکسیکو نے دورہ ملتوی کر دیا۔
دیوار کی تعمیر کا خرچ اٹھانے سے انکار پر ٹرمپ برہم صدر میکسیکو نے وائٹ ہائوس دورے سے انکار کر دیا
Feb 26, 2018