پابندی کے باوجود لاہور میں بسنت، ڈور پھرنے سے شہری زخمی، 125 افراد گرفتار

لاہور، راجہ جنگ ( نامہ نگار )شہر میں اتوار کی چھٹی کے روزپابندی کے باوجود منی بسنت منائی گئی ہے۔ مختلف علاقوں میں پتنگ بازی جاری رہی جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔مغلپورہ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے کے نتیجے 35سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میںاتوار کی چھٹی کے دن مختلف علاقوں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا ، مغلپورہ کے علاقے انجینئرنگ یونیورسٹی کے قریب 35سالہ موٹرسائیکل سوارقیصر گلے میں ڈور پھرنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا۔ جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔علاوہ ازیں گرین ٹائون، ٹائون شپ ، ہنجر وال ، سبزہ زار ، کاہنہ ، کوٹ لکھپت ، لیاقت آباد، غالب مارکیٹ ،اچھرہ، وحدت کالونی ، ملت پارک ، شیر اکوٹ ، سمن آباد، ساندہ ، گجر پورہ ، قلعہ گجر سنگھ ، شالیمار ، گڑھی شاہو، ٹبی سٹی ،اکبری گیٹ ، لوہاری گیٹ ، شفیق آباد ، راوی روڈ ، ہربنس پورہ، باغبانپورہ، فیکٹری ایریا ، غازی آباد ، شمالی چھائونی ، جنوبی چھائونی ، ڈیفنس بی سمیت دیگر علاقوں میں شہری دن بھر چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کرتے رہے ۔ دوسری طرف پولیس نے شہر میں پتنگ بنانے، فروخت کر نے اور اڑانے و الوںکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 128 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 15 سو سے زائد پتنگیں، 100 سے زائد چرخیاں، 200 پنی ڈور اور 13 گچھی ڈور برآمد کر لی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ شہر میں کسی کو بھی جان لیوا کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ والدین اپنے بچوں کو ایسے خطرناک کھیل سے دور رکھیں۔و اضح رہے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کی جانب سے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ پتنگ بازی پر پابندی کو یقینی بنائیں مگر ایسا ممکن نہیں ہو سکا ہے ۔ادھر راجہ جنگ کے نواحی گاوٗں متہ سے 4815 پتنگیں اور 44کیمیکل دھاتی ڈور کی چرخیاں پکڑ کر ملزم غلام حسین کو موقع پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...