فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گھر سے بھاگنے پر نوجوان نے اپنی18سالہ بہن کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا ‘تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ235ر ب نیا موآنہ کے رہائشی محمد فاروق نے اپنی حقیقی بہن اٹھارہ سالہ (ز) کو آشنا کیساتھ گھر سے بھاگنے کے بعد گھر واپس لا کر گلے میں رسہ ڈال کر پھندا دیدیا‘ ملزم واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ‘ صدر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مارچری منتقل کرکے کارروائی شروع کر دی ۔