لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج پیر دوپہر دو بجے سپیکر رانا اقبال خان کی زیر صدارت ہو گا، جبکہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے پنجاب میں سرکاری افسروں کی جانب سے ممکنہ ہڑتال کے پیش نظر اسمبلی اجلاس سے قبل تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلا س بلا لیا، جس میں سول سیکرٹریٹ میں ممکنہ تالہ بندی سمیت موجودہ سیاسی اور انتظامی صورتحال پر اہم فیصلے کئے جا ئیں گے۔ میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ سول افسر کی گرفتاری پر کابینہ اجلاس سے سارا معاملہ مشکوک بنا دیا، یقین ہو گیا عجب کرپشن کی غضب کہانی کا سکرپٹ ایوان وزیراعلیٰ میں لکھا جاتا ہے۔ چیف جسٹس معاملے پر ازخود نوٹس لیں۔