بھارت: نئے قانون کے متعارف ہونے تک ہندو زیادہ سے زیادہ بچے پیدا کرتے رہیں: بی جے پی رہنما

Feb 26, 2018

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما وکرم سینی نے کہا ہے کہ جب تک نیا قانون نہیں بن جاتا اس وقت تک ہندوئوں کو چاہئے کہ وہ مزید بچے پیدا کرتے رہیں۔ اتوار کو ریاست اتر پردیش کے شہر مظفر نگر میں محکمہ صحت کے سلوگن ’ہم دو ہمارے دو‘ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما وکرم سینی نے کہا کہ قانون سب کے لیے ہونا چاہئے۔ جب تک نیا قانون نہیں بن جاتا آپ لوگ بس بچے پیدا کرتے رہیں۔

مزیدخبریں