اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کی جامعات سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے افغان مہاجرین کے پچاس ہزار سے زائد بچے افغانستان کے مختلف شعبوں میں ملازمتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان گزشتہ چار دہائیوں سے لاکھو ں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جنہیں یہاں ہر طرح کی تعلیمی اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں، پاکستان کی جامعات سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے افغان مہاجرین کے پچاس ہزار سے زائد بچے افغانستان کے مختلف شعبوں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے والے افغان مہاجرین دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بہتری اور رابطہ سازی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، طلباء نے صحافت، بین الاقوامی تعلقات عامہ، انجینئرنگ، شعبہ طب، زراعت، کمپیوٹر سائنس اور دیگر ڈگریاں حاصل کی ہیں۔