کراچی کے 95 فیصد شہری گندا پانی پی رہے ہیں:وسیم اختر

لاہور (نوائے وقت نیوز+صباح نیوز) میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ جب تک کچرے کا انتظام نہیں ہوتا شہر صاف نہیں ہوگا۔ کراچی کے 95 فیصد لوگ گندا پانی پی رہے ہیں، کچرے کی وجہ سے ہسپتالوں کا برا حال ہے، سمندری حیات تباہ ہوگئی ہے۔ کراچی میں ساحل سمندر پر پاکستان ویمن فاؤنڈیشن فار پیس کے زیر اہتمام کلین کراچی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کے شرکا نے حکومت سے کراچی کو انصاف دو، کچرا اٹھاؤ اور صاف پانی فراہم کرو کا مطالبہ کیا۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میرے پاس کوئی ذمہ داری نہیں۔ تمام ادارے سندھ حکومت کے پاس ہیں۔ یہ شہر ملک کو پیسہ دیتا ہے لیکن شہر کو پیسہ نہیں دیا جاتا۔ اس موقع پر مئیر کراچی نے عوام سے بھی اپیل کی وہ خود بھی شہر کو صاف رکھیں۔میئر کراچی نے ایم کیو ایم پاکستان میں پیدا ہونے والی چپقلش جلد ختم ہونے کی نوید سنا دی، ان کا کہنا تھا کہ کارڈیو سرجن کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں، سٹنٹ ڈالتے ہی مسئلہ حل ہوجائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...