لاہور(آن لائن) یورپی یونین کے آٹھ رکنی وفد نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے جس میں سیاسی صورت حال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری شجاعت نے کہا 2013ء کے آر او الیکشن صرف جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے قبول کئے تھے لیکن آئندہ انتخابات میں قوم دھاندلی برداشت نہیں کرے گی۔ ملاقات میں ق لیگ کی طرف سے کامل علی آغا، خالد رانجھا اور امتیاز علی بھی موجود تھے۔