روسی پولش کوہ پیماہ نے اکیلئے دنیا کی دوسری بڑی چوٹی سرکرنے کا فیصلہ کر لیا

Feb 26, 2018

لاہور(سپورٹس ڈیسک)روسی پولش کوہ پیماہ نے اکیلئے دنیا کی دوسری بڑی چوٹی سرکرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ وہ دنیا کے پہلے کوہ پیماہ ہونگے جو اکیلے کے ٹو چوٹی سر کرینگے ۔چوالیس ڈینش اربکو نے کہا کہ ساتھیوں کی ٹیم سے اختلافات کی وجہ سے وہ الگ ہوگئے ہیں اور اکیلے ہی چوٹی سر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کے ٹو بیس پر ٹیم کو چھوڑ دیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق وہ ٹیم کو قائل کرتے رہے کہ فروری میں ہی چوٹی کو سر کیا جائے تاہم ساتھی اس کیلئے تیار نہیں تھے ۔ان کے خیال کے مطابق مارچ میں حالات اور بھی مشکل ہو جائیں گے ۔انہوں نے مہم کے لیڈر سے بھی بات کرنے سے انکار کر دیا ۔ ٹیم نے رواں ماہ چوٹی کوسرکرنے کا ارادہ ترک کر دیا ہے ۔ساتھی کو ہ پیمائوںنے اربکو سے اختلاف کیا ہے کیونکہ کے ٹو دنیا کی خطرناک چوٹیوں میں شامل ہے ۔پاکستانی کوہ پیما مرزا علی نے کہا کہ موسم سرما میں کے ٹو چوٹی سرکرنا خود کشی کرنے کے مترا د ف ہے ۔اربکو کے دوست پاکستانی تجربہ کار کوہ پیما کریم شاہ نے کہ اکیلے چوٹی سر کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے ۔اکیلے چوٹی سر کرنے کا فیصلہ ٹھیک نہیں ہے ۔

مزیدخبریں