نواز شریف مغل اعظم ہیں,ایک ڈان پنجاب میں بیٹھا ہوا ہے:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ  کوئی بھی خود کو قانون سے بالا ترنہ سمجھے، اس ملک میں انصاف کی بالا دستی ہوگی، جو مظلوم بن رہے ہیں انہیں سب معلوم ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ سب کرپشن کے مافیا ہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی، اب پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالا جارہا ہے جو حکومت کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، لودھراں کے الیکشن میں (ن)لیگ کی جانب سے ہرجگہ بہت پیسہ خرچ کیا گیا، مجھے یقین ہوگیا کہ یہ کرپشن مافیا ہے لیکن علی ترین کوداد دیتا ہوں کہ 91 ہزارووٹ حاصل کئے. اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان  نے الزام لگایا کہ چھوٹے میاں صاحب قتل کرواتے ہیں انہیں کوئی نہیں پکڑتا اورمجھ پردہشتگردی کے مقدمات درج کیے گئے، میں ایک عام شہری ہوں اورمجھے خصوصی پروٹوکول کی ضرورت نہیں ہے جبکہ نواز شریف مغل اعظم ہیں اور ان کا مقصد صرف عدلیہ پر دبا ڈالنا ہے، عوام کا کام ووٹ دینا اورعدالتوں کا کام انصاف دینا ہے جبکہ (ن)لیگ کی جانب سے این آراو کے لیے عدلیہ پرمسلسل دبا وڈالا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  ایک گاڈ فادر اوپر بیٹھا ہوا ہے اور ایک ڈان پنجاب میں ہے اور فیصل سبحان نے کہا میں شریف فیملی کا فرنٹ مین ہوں تاہم چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے کہ وہ اس پر ایکشن لیں۔ کہتے ہیں میں نے فیصل سبحان کے انٹرویو کی رپورٹ تمام میڈیا کو دیں۔عمران خان نے دعوی ٰکیا کہ فیصل سبحان کو اغوا کر کے غائب کر دیا گیا ہے تاکہ ان کے بارے میں کچھ باہر نہ آ سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا شریف فیملی مال بنانے میں لگی ہوئی ہے جبکہ سوال یہ ہے کہ کیا مافیا کے ہاتھوں ملک کو لوٹا جائے گا اب تو وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی کرپشن پکڑی گئی ہے اور چین کی کمپنی نے خود کہا کہ ہم نے پیسہ ملتان میڑو کے پراجیکٹ سے بنایا ہے۔انہوں  نے حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افریقہ سے زیادہ بچے میں پاکستان میں مر رہے ہیں اور اسپتالوں میں یہ حال ہے کہ ایک بستر پر چار، چار مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ادھر عصمت اللہ تشدد کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت میں سماعت ہوئی اور عمران خان کی اگلی سماعت پر حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔

ای پیپر دی نیشن