مہنگائی نے پشاور والوں کو جینا دوبھرکردیا۔سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس سے شہری سخت پریشان ہیں۔پشاور میں دیگر اشیاخوردنوش کی طرح سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس سے شہری کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیں،جنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مہنگائی پر قابو پانے کامطالبہ کیاہے۔پشاور میں کریلا 180،بھنڈی120،شملہ مرچ 140لہسن 120جبکہ ادرک 160روپے فی کلو گرام فروخت ہو رہے ہیں ۔شہریوں کاکہناہے کہ دکاندار اپنی من پسند قیمتوں پر سبزی فروخت کر رہے ہیں۔شہریوں کا مطالبہ تھا کہ حکومت مہنگائی کو کنڑول کرنے کے لیے اقدامات کریں تاکہ غریب آدمی کا کچھ بھلا ہو۔