اقوام متحدہ کی جانب سے شامی علاقے غوتہ میں ایک ماہ کی جنگ بندی کی قرارداد کی منظوری کے باوجود بمباری جاری رہی جس سے 11افراد جاں بحق ہوگئے ۔مشرقی غوتہ کے عربین اسپتال کے ڈاکٹر نے بتایا کہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود کچھ نہیں بدلا ہے اور حملے جاری ہیں، گزشتہ روزحملے میں میٹرنیٹی ہوم کا نشانہ بنایاگیا جس کے بعد سے اسپتال بندہے۔غوتہ میں اقوام متحدہ کے لوگوں کی معاونت کے لیے موجود نمائندے پانوز موتزز نے امریکی ٹی وی کو بتایا جنگ بندی کے بعد بھی خیال ہے کہ 7افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔گزشتہ روز علاقے میں سب سے پہلا زمینی حملہ بھی ہوا۔ دمشق کے نزدیک باغیوں کے آخری گڑھ غوتہ میں شامی اور روسی افواج کے حملے میں اب تک 520افراد جاں بحق جبکہ 2500افراد زخمی ہوگئے ہیں۔