وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی ماحولیاتی پالیسی کو صوبائی سطح پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے‘ صوبوں کو فصلوں اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے‘ ماحولیاتی تبدیلیوں سے زراعت کو بچانے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے‘ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ کمیونٹی پر سرمایہ کاری کی جانی چاہئے. ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاق کی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی موجود ہے‘ صوبوں کی سطح پر بھی ماحولیاتی تبدیلیوں سے متعلق مزید تحریک کی ضرورت ہے۔ وفاقی ماحولیاتی پالیسی کو صوبائی سطح پر نافذ کرنے کی ضرورت ہے۔ صوبے اپنے طور پر ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل حل کررہے ہیں۔ سول سوسائٹی میں ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے متعلق آگاہی وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کو فصلوں اور انفراسٹرکچر کے حوالے سے حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں سے زراعت کو بچانے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر کمیونٹی پر سرمایہ کاری کی جانی چاہئے میڈیا آگاہی کے لئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن اس پر کام کررہا ہے وزیر مملکت نے کاہ کہ قدرتی آفات سے بچاﺅ کے لئے میڈیا اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ پاکستان میں پائیدار ترقی کے پروگرام پر کام شروع کیا جاچکا ہے پرائمری اور اوپر کی جماعتوں میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق مضامین شامل کئے گئے ہیں۔ ایسی کانفرنسوں میں سکول اور کالج کے طلباءکو شامل کیا جاسکتا ہے۔