سابق ایرانی صدرمحمود احمدی نژاد کی کسی بھی وقت گرفتاری متوقع

ایران کی گارڈین کونسل کے ایک سینئر اور بنیاد پرست عہدیدار نے کہا ہے کہ عدلیہ سابق صدر محمود احمدی نڑاد کو کسی بھی وقت حراست میں لے سکتی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق ایرانی عہدیدار محمد رضا باھنر نے کہا کہ سابق صدر محمود احمدی نڑاد نے بعض ایسےاقدامات کیے ہیں جس پر انہیں عدلیہ کی طرف سے گرفتار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر محمود احمدی نڑاد حالیہ عرصے کے دوران عدلیہ اور ریاست کے اعلیٰ اداروں پر بلا جواز تنقید کرتے رہے ہیں جس پر ان کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ سابق صدر کو کسی بھی وقت حراست میں لیا جاسکتا ہے۔احمدی نڑاد کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے گارڈین کونسل کے عہدیدار نے کہا کہ سابق صدر کے تصرفات انتہا پسندانہ اور غیر ذمہ دارارانہ ہیں, وہ بغیر سوچے پورے نظام کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن