17ارب روپے کرپشن کیس ، ڈاکٹر عاصم سمیت  دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد , مجھے یہ علم بھی نہیں کہ الزامات کیا ہیں: ڈاکٹر عاصم

 احتساب عدالت نے 17 ارب روپے سے زائد کے کرپشن ے ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما ڈاکٹر عاصم پر فرد جرم عائد کردی۔پیر کے روز کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی جس دوران پی پی رہنما  ڈاکٹر سمیت شعیب وارثی، ذوہیر صدیقی اور خالد رحمان و دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے 23مہینے بعد ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی، عدالت نے ایک ایک ملزم کو فرد جرم پڑھ کے سنائی۔ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان نے فرد جرم عائد کیے جانے پر صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 17مارچ تک ملتوی کردی۔نیب کے مطابق ملزمان پر سوئی سدرن گیس کمپنی میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔دوسری جانب احتساب عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پنجاب والے لڑنا جانتے ہیں وہ لڑرہے ہیں، اندر والوں کو لڑنا نہیں آتا، مجھ سے اردو، انگلش میں لکھوالیا، مجھے یہ علم بھی نہیں کہ الزامات کیا ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سب سیاسی الزامات ہیں، میں اس فرد جرم سے مطمئن نہیں، مجھے تو فرد جرم سنائی تک نہیں گئی۔

ای پیپر دی نیشن