وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انصاف کے دوہرے معیار سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایاجا رہا ہے،عمران خان نے پہلی بار استثنیٰ کی درخواست دی جو قبول کر لی گئی جوعدالت میں دن میں دو دو بار پیش ہو رہے انکو بیمار ماں اور بیوی سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ پارٹی صدارت کے حوالے سے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سب سے موزوں ترین امیدوار شہباز شریف ہیں جوکارکردگی کے پیش نظر پارٹی صدارت کے اہل ہیں،نواز شریف کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں کی مشاورت سے پارٹی صدر کا علان کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں مریم اونگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز ایک عام کارکن بن کر انتخابی مہم چلائیں گی،احد چیمہ کی خدمات سب کے سامنے ہیں اور عمران خان بھی اچھی طرح جانتے ہیں۔