نیب ذرائع کے مطابق احد چیمہ کی تمام تر منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ ٹیم آئندہ پیشی پر احتساب عدالت سے احد چیمہ کے تمام بینک اکاؤنٹس اور پراپرٹی منجمند کرنے کی استدعا کریگی۔ احد چیمہ نے ایف بی آر کے روبرو خود کواندرون ملک اربوں روپے مالیت کی اکیس جائیدادوں کا مالک بتایا ہے۔ احد چیمہ کوٹ مومن میں بیس کنال زرعی اراضی،بھیک احمد یار اور حافظ آباد میں زرعی اراضی کے مالک ہیں۔ لاہور کے کرباٹھ گاوں میں دو کروڑ روہے سے زائد مالیت کے تین کنال کے پلاٹ اور کروڑوں روپے مالیت کی زرعی اراضی ہے۔ احد چیمہ لاہور کنٹونمنٹٹ میں چارکروڑ روپے سے زائد مالیت کے آٹھ کنال کے پلاٹ ،ماڈ ل ٹاون لاہور میں دس کروڑ روپے سے زائد مالیت کی سولہ کنال اراضی کے مالک ہیں۔ احد چیمہ کے ایل ڈی اے ایونیو ون میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا پلاٹ اور آپریٹو سوسائٹی اسلام آباد میں پچاس لاکھ مالیت کا پلاٹ ہے۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے بینک الفلاح ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی بیدیاں روڈ لاہور میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے دو پلاٹ ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق عدالتی منظوری کے بعد احد چیمہ کے تمام بینک اکاونٹس اور جائیداد کو منجمند کردیا جائیگا۔
نیب نے احد چیمہ کی تمام منقولہ غیر منقولہ جائیداد اور بینک اکاونٹس منجمند کرنے کا فیصلہ کرلیا
Feb 26, 2018 | 21:33