پشاور (نوائے وقت رپورٹ) قبائلی اضلاع میں عدالتوں کے قیام میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔ ضم کئے گئے قبائلی اضلاع کیلئے ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ہائیکورٹ نے ضم کئے گئے اضلاع کیلئے 28 ججز کو تعینات کر دیا۔ قبائلی اضلاع کیلئے سات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سات سینئر سول جج ہوں گے 14 ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ جج بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں، ہر ضلع میں ایک سینئر، ایک ڈسٹرکٹ اور دو ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج تعینات کئے گئے ہیں۔ جنوبی وزیرستان کیلئے بنوں میں عدالت کیلئے جگہ مختص کی گئی ہے۔