ڈائریکٹرآرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمدکے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع

پشاور(بیورورپورٹ)پشاورکی احتساب عدالت نے پشاور میوزیم سے مبینہ طورپر قیمتی مجسمے غائب کرنے اور غیرقانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمدکے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی اور ملزم کونیب کے حوالے کردیاجس سے مزید پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے ڈاکٹرعبدالصمدکوپولیس کے کڑے پہرے میں پیرکے روزپشاورکی احتساب عدالت میں پیش کیاگیا اس موقع پر نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کوبتایاکہ ڈاکٹر عبدالصمد کوغیرقانونی بھرتیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس سے پشاورمیوزیم سے قیمتی مجسموں کے غائب ہونے سے متعلق بھی پوچھ گچھ جاری ہے عدالت نے اس کادس روزہ جسمانی ریمانڈدیاتھاتاہم ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوئی لہذاملزم کے جسمانی ریمانڈ میں14روزکی توسیع کی جائے عدالت نے نیب کی درخواست پرڈاکٹرعبدالصمد کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ روز کی توسیع کردی جسے اب2 مارچ کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش کیاجائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن