بھارتی سابق چیف جسٹس کو سلام

Feb 26, 2019

مکرمی! بھارت کے سابق چیف جسٹس نے کشمیریوں کی جان و مال کے تحفظ بارے حکومت کو جو حکم دیا ہے۔ دنیا بھر میں اس کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت کو حکم دیا ہے کہ کشمیریوں کو جن حالات کا سامنا ہے اس پر توجہ کرتے ہوئے حکومت خود کو پابند بنائے کہ وہ کشمیریوں کوتحفظ کی ذمہ داری پوری کرے۔ دنیا نے دیکھ لیاکہ کس طرح قیام پاکستان سے اب تک بے گناہوں کوگاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے۔ بچوں کو بیدردی سے شہید اور کس طرح کشمیری شہریوںکو ریاست جو کہ جمہوریت کا چیمپئن ظاہر کر کے دنیا کو گمراہ کرتی رہی۔ بھارتی اتہا پسندی کی وجہ سے ایک طرف اس کو عالمی عدالت میں ہزیمت اٹھانی پڑی تو دوسری طرف پلوامہ حملے میں وہ یہ ثابت نہ کر سکا کہ 3 سو کلو سے زائد بارودی مواد کیسے پہنچا۔حکومت کو اسی حوالے بھارتی سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کو آئینہ دکھائے کہ اپنے گھر میں تو جمہوریت لا نہ سکے دنیا کو کیسے اور کتنی دیر تک گمراہ کرتے رہو گے ۔ (ڈاکٹر مٹھو بھائی۔ گکھڑ )

مزیدخبریں