سرکاری سکیم کے تحت بنکوں میں حج درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو گیا ،حج درخواست فارم 14 مختلف بینکوں کی برانچوں میں دستیاب ہیں اور درخواستیں 6 مارچ تک مختلف بینکوں میں جمع کرائی جا سکیں گی۔8 مارچ 2019ءکو سرکاری حج سکیم کے تحت قرعہ اندازی ہوگی جبکہ سعودی حکومت نے جو اضافی 16 ہزار حجاج کا کوٹہ د یا ہے ، اس کے استعمال کا فیصلہ کرنے کے لئے حج پالیسی فارمولیشن کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے مقرر کئے گئے ہےں اور حاجیوں کو قربانی کے لئے 19 ہزار 451 روپے الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔اس مرتبہ ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 اور نجی سکیم کے ذریعے 71 ہزار 684 عازمین حجاز مقدس جائیں گے اضافی کوٹہ شامل ہونے کے بعد ےہ تعداد 2لاکھ ہو جائے گی ۔
حج درخواستیں

ای پیپر دی نیشن