برطانیہ نے حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیم قرار دیکر پابندی لگا د ی

لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے لبنانی تنظیم حزب اللہ پر پابندی کا اعلان کر دیا۔ ساجد جاوید نے کہا کہ حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا گیا ہے۔ حزب اللہ، انصار الاسلام اور جے این آئی ایم کا کارکن بننا اور ان کی حمایت جرم ہوگا۔ اس جرم پر 10 سال سے زیادہ قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ حزب اللہ مشرق وسطیٰ میں حالات کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
پابندی

ای پیپر دی نیشن