لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے جبکہ سابق دور میں صوبے کے عوام کو ترقیاتی منصوبوں کے نام پر دھوکہ دیا گیا اور صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل سے پہلو تہی کی گئی ماضی میں صرف نمائشی منصوبوں پر توجہ دی گئی اور عوام کے بنیادی مسائل حل نہ کئے گئے جس کی وجہ سے سابق دور کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا عوام کی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی گئی ہے اور عمران خان کے عوامی خدمت کے ایجنڈا کو مکمل کریں گے اور کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صوبہ کے ہر شہری کیلئے تعلیم اور صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ترقی اور خوشحالی پنجاب کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے پنجاب میں نئے سیاحتی مقامات کو ڈویلپ کرنے کے منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں صاف پانی کے پروگرام کے نام پر اربوں اجاڑ دیئے گئے میرے دور میں کوئی پسماندہ علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا عوامی وزیراعلیٰ ہوں عوام کے درمیان جا کر خوشی محسوس ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ بابر اعوان نے ملاقات کی عثمان بزدار نے تحریک انصاف کی حکومت نعروں کی بجائے عمل پر یقین رکھتی ہے۔ عثمان بزدار نے قصور میں آٹھویں جماعت کے ریاضی کے پیپر کے آ¶ٹ ہونے کے حوالے سے آنے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سے جبکہ باغبانپورہ میں دو بھائیوں سمیت 3 افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ عثمان بزدار نے ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ عثمان بزدار نے گجومتہ کے قریب میٹرو بسوں کے درمیان تصادم کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام کو ہدایت کی کہ حادثے کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
عثمان بزدار