اسلام آباد(نیٹ نیوز) سینٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور پلوامہ حملے کے بعد بھارتی الزامات کے خلاف قرارداد مذمت متفقہ طور پر منظور کر لی، سینٹ اجلاس میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے مقبوضہ کشمیر میںبھارتی جارحیت اور پلوامہ حملے کے بعد بھارتی الزامات کے خلاف قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیاہے پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستا پر بے بنیاد الزامات عائد کیے، جبکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے سینٹ پلوامہ حملے کی تحقیقات کے لئے حکومت پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے، مسئلہ کشمیر پر او آئی سی اپنا کردار ادا کرے اور او آئی سی کے اجلاس میں بھارت کو نہ بلایا جائے ۔خبرنگار کے مطابق ایوان بالا میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی والدہ کی وفات سمےت تربت میں جاں بحق ایف سی کے اہلکاروں، ورکنگ باﺅنڈری پر شہید ہونے والے مظلوم شہریوں اور پشین میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے ایصال ثواب کے لئے چیئرمین سینٹ کی ہدایت پر سینیٹر مشتاق احمد خان نے فاتحہ خوانی کرائی۔ چیئرمین سینٹ نے مسلم لےگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزےر پورٹس اےنڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے ہےں۔ آئی این پی کے مطابق سینٹ میں اپوزیشن نے سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا جب بجلی پارلیمان پر گرتی ہے تو سب پر گرتی ہے ،ظلم کی یہ رات سب کو یاد رہے گی ، ضیائ الحق کے دور سے بھی بدترین کام ہو رہا ہے،لوگوں کو چن چن کر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،کچھ لوگوں کے خلاف ریفرنس موجود ہیں لیکن وہ حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں،ا حتساب کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیے ،ایک وٹس ایپ مسیج پر آغا سراج درانی کو گرفتار کیا گیا،تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کی بیماری پر مذاق کیا جا رہا ہے اس وقت معاشی صورتحال بہت زیادہ خراب ہے ، حکومت روزانہ 9ارب سے زائد نوٹ چھاپ رہی ہے،بھیک سے کوئی ریاست نہیں چلتی۔ ان خیالا ت کا اظہار سینٹ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمان، مشاہد اللہ خان ، سراج الحق ، عبدالغفور حیدری اور عثمان خان کاکڑ نے کیا۔
سینٹ /قرار داد
پشاور (اے پی پی)خیبرپی کے اسمبلی نے بھارت کی طرف سے پاکستان کو دی جانے والی دھمکیوں اور پاکستان کےخلاف ہرزہ سرائی اورمہم جوئی کےخلاف مذمتی قراردادمتفقہ طورپر منظورکرلی۔ قرارداد پی ٹی آئی کے رکن ظاہرشاہ طورونے پیش کی جسکے متن کے مطابق صوبائی اسمبلی یہ بات واضح کرتی ہے کہ پوری قوم بھارتی جارحیت کےخلاف حکومت اورپاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کسی بھی بھارتی جارحیت کےخلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے اور وطن عزیز کی عزت اوروقار کےلئے ہرشہری پاک فوج کاسپاہی ہے‘ پاکستانی قوم بھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دینے کےلئے ہروقت تیار ہے۔اسمبلی کااجلاس 1گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔
خیبر پی کے اسمبلی